Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

عازمین حج کے لیے خوشخبری!ریفنڈ کی ادائیگی شروع

اسلام آباد( اوصاف نیوز) وفاقی حکومت نے رواں سال حج کرنے والے خوش نصیب عازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ سرکاری سکیم کے تحت حج کرنے والوں کو 3.45 ارب روپے کی واپسی شروع کر دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کے مطابق رقم کی واپسی کا عمل 31 اکتوبر تک مکمل ہو جائے گا اور 66 ہزار سے زائد عازمین حج اس سے مستفید ہوں گے، رقم کی واپسی 12 ہزار سے ایک لاکھ 10 ہزار روپے تک ہوگی۔

وزارت کے مطابق 14 فیصد عازمین کو 12 ہزار روپے، 16 فیصد عازمین کو 25 ہزار روپے، 10 فیصد عازمین کو 90 ہزار روپے ملیں گے جب کہ 408 عازمین کو 110 ہزار روپے ملیں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سال پہلی بار منی میں ایئر کنڈیشنڈ ٹینٹ، جپسم کی دیواریں اور فولڈنگ گدے فراہم کیے گئے، کیونکہ حکومت نے اسے آرام دہ حج کے لیے پہلا عملی قدم قرار دیا۔

سردار یوسف نے کہا کہ اس سال حج کوٹہ میں 30 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے اور تمام بکنگ مکمل کر لی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون سے اس سال پاکستانی عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔
مزید پڑھیں‌:ملتان پہنچنے والی قومی ایئرلائن مسافروں کا سامان پیچھے چھوڑ آئی

یہ بھی پڑھیں