Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

عمران خان سےملاقات! سیاسی جلسہ گاہ کی شکل نہیں دی جائے گی،نیئر حسین بخاری

اسلام آباد ( اوصاف نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا کہ قیدیوں سے ملاقات کے معاملے، سیاسی ماحول اور معاشی مسائل پر جامع رائے پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ قیدیوں کے بنیادی قانونی حقوق کے مطابق ہے، اس لیے ملاقات لازم ہے لیکن یہ ملاقات سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں ہوگی اور اسے سیاسی جلسہ گاہ کی شکل نہیں دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر قدم اور ملاقات کی تمام وجوہات متعلقہ فریقوں کو واضح طور پر بتانا ضروری ہے۔

نیئر بخاری نے کہا کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو وفاقی حکومت کے لیے خطرہ یا عدم استحکام کا باعث بنیں۔

انہوں نے کہا کہ قیادت کو یہ بات سمجھنا ہوگی کہ قومی اسمبلی اور پارلیمان کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔

وزیراعظم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انہیں صوبائی قیادت کے بیانات کو سنبھالنا پڑتا ہے کیونکہ اکثر بند کمروں میں یقین دہانیاں کچھ اور ہوتی ہیں اور عوامی بیانات اس کے برعکس آ جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:پنجاب بھر میں دفعہ 144 میں یکم نومبر تک توسیع

یہ بھی پڑھیں