لاہور(اوصاف نیوز)پنجاب بھر میں دفعہ 144 میں یکم نومبر تک توسیع کی منظوری دے دی گئی۔
صوبائی وزیر و چیئرمین کیبنٹ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں امن و امان کی صورتحال، غیر قانونی افغان باشندوں کو نکالنے کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، محکمہ داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اجلاس کو بریفنگ دی۔
کابینہ کمیٹی نے امن و امان کی فضا کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب بھر میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔ اسلام امن کا مذہب ہے، انتہا پسندی کی کسی بھی شکل میں اجازت نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر

