لاہور( اوصاف نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹر شان مسعود کو انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز کا ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے یہ اعلان اسلام آباد میں عشائیہ کے دوران کیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی کی جانب سے جنوبی افریقہ اور پاکستانی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
ذرائع کے مطابق تقریب میں وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے بھی شرکت کی، جہاں ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں سے ملاقاتیں بھی کی گئیں۔
شان مسعود کی بطور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز تقرری کو پاکستان کرکٹ کے انتظامی ڈھانچے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:عازمین حج کے لیے خوشخبری!ریفنڈ کی ادائیگی شروع



