Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

رمیز راجہ کی شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے پر انتظامیہ پر کڑی تنقید

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے پر موجودہ انتظامیہ پر شدید تنقید کی ہے۔

رمیز راجہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر کپتان کی تبدیلی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی نے شان مسعود کو معمولی سکواڈ کا کپتان بنا کر قربانی کا بکرا بنا دیا۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر میں شان مسعود کی جگہ ہوتا تو باقاعدہ تحریری شکایت درج کرواتا، جب آپ کو مسلسل اوسط درجے کا گروپ دیا جائے تو مختلف نتائج کی توقع کیسے کر سکتے ہیں؟ اگر سکواڈ کا معیار ہی اچھا نہیں ہے تو کپتان لامحالہ اس کا ذمے دار ہے۔

سابق کرکٹر نے ویسٹ انڈیز کی سیریز کے لیے منتخب کیے جانے والے سکواڈ پر بھی غور کیا اور خبردار کیا کہ بابر کو بھی انہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جن سے شان مسعود کو دو چار کیا گیا۔

مزید پڑھیں۔پاکستان میں آئندہ ہفتے پیٹرول کی قیمتوں بارے بڑی خبر

یہ بھی پڑھیں