Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی پر فرد جرم عائد کرنے سے متعلق پیش رفت

کراچی(نیوز ڈیسک) منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ عدالت نے مقرر کردی۔

نجی چینل کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف گزری تھانے میں منشیات کے مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ملزمہ پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی ۔

جیل ذرائع کے مطابق عدالت نے 6 مقدمات میں چالان اور گواہان کے بیانات کی نقول ملزمہ کو جیل میں فراہم کر دی۔ عدالتی احکامات پر عملے نے ذاتی طور پر دستاویزات ملزمہ تک پہنچائیں۔

عدالت نے ملزمہ کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے لیے سماعت مقرر کردی ہے اور مقدمات کے مزید سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

پولیس کا کہناہ ے کہ ملزمہ انمول عرف پنکی کیخلاف 2020 ،2021 اور 2022 میں یہ مقدمات درج ہوئے تھے۔ ملزمہ انمول عرف پنکی ان مقدمات میں مفرور تھی۔ گارڈن تھانے کے کیس میں گرفتاری کے بعد ملزمہ کو ان مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں۔احسن خان کے والد انتقال کر گئے،احسن خان کا جذباتی پیغام وائرل

یہ بھی پڑھیں