Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی نماز جنازہ میں شریک تھے؟ وائرل ویڈیوز پر بحث

تہران: مجتبیٰ خامنہ ای نماز جنازہ میں شریک ہونے کے دعوے سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں، تاہم ان دعوؤں کی تاحال کسی آزاد یا سرکاری ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

ایرانی سابق سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کی تقریبات کے بعد مختلف ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جن میں بعض صارفین نے دعویٰ کیا کہ موجودہ سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای سخت سیکیورٹی خدشات کے باعث ماسک اور سیاہ ٹوپی پہن کر خفیہ انداز میں تقریب میں شریک ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نماز جنازہ کی امامت آیت اللہ علی خامنہ ای کے بڑے صاحبزادے سید مصطفیٰ خامنہ ای نے کرائی۔ اسی دوران ایک ویڈیو میں ان کے عقب میں کھڑے ایک نقاب پوش شخص کو بعض سوشل میڈیا صارفین نے مجتبیٰ خامنہ ای قرار دیا۔

وائرل ویڈیوز میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ شناخت چھپانے کے لیے مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنا حلیہ تبدیل کیا تھا تاکہ وہ سیکیورٹی خطرات کے باوجود نماز جنازہ میں شرکت کر سکیں۔

تاہم مجتبیٰ خامنہ ای نماز جنازہ میں شریک ہونے سے متعلق ان تمام دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ ایرانی حکومت یا سرکاری میڈیا نے بھی اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

رپورٹس کے مطابق موجودہ سپریم لیڈر عوامی سطح پر اب تک سامنے نہیں آئے ہیں۔ ان کی تازہ تصاویر یا ویڈیوز بھی جاری نہیں کی گئیں، جبکہ ان سے منسوب بیانات سرکاری ذرائع کے ذریعے نشر کیے جا رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز اور تصاویر کو حتمی ثبوت نہیں سمجھا جا سکتا، جب تک متعلقہ حکام یا قابلِ اعتماد ذرائع ان کی تصدیق نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں