Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

ملک بھر میں موٹروے ٹول ٹیکس بڑھا دیا گیا، نئے نرخ نافذ

اسلام آباد: موٹروے ٹول ٹیکس میں ملک بھر کی موٹرویز، قومی شاہراہوں اور ایکسپریس ویز پر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے نرخ فوری طور پر نافذ العمل ہو گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ٹول ٹیکس کا اطلاق کاروں، ویگنوں، منی بسوں، بسوں، دو اور تین ایکسل ٹرکوں سمیت آرٹیکولیٹڈ ٹرکوں پر بھی ہوگا۔

این ایچ اے کے مطابق موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافہ ایم-1، ایم-3، ایم-4، ایم-5، ایم-14، ای-35 ہزارہ ایکسپریس وے، کوہاٹ ٹنل اور اسلام آباد۔مری ڈوئل کیرج وے سمیت مختلف اہم شاہراہوں پر کیا گیا ہے۔

قومی شاہراہوں پر کار کا ٹول ٹیکس 100 روپے، ویگن کا 200 روپے جبکہ بس کا ٹول ٹیکس 300 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

لاہور سے عبدالحکیم تک ایم-3 موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس ایک ہزار روپے، ویگن کا 1,500 روپے، منی بس کا 2,200 روپے جبکہ بس کا 3,150 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک ایم-4 موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 1,350 روپے، ویگن کا 1,950 روپے، منی بس کا 2,900 روپے جبکہ بس کا 4,050 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

ملتان سے سکھر تک ایم-5 موٹروے پر کار کے لیے 1,500 روپے، ویگن کے لیے 2,200 روپے، منی بس کے لیے 3,250 روپے جبکہ بس کے لیے 4,600 روپے ٹول مقرر کیا گیا ہے۔

این ایچ اے کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ ٹول پلازوں پر نئے نرخ نافذ کر دیے گئے ہیں اور مسافروں سے فوری طور پر نئے شیڈول کے مطابق ٹول وصول کیا جا رہا ہے۔

ٹرانسپورٹ شعبے سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ ٹول ٹیکس میں اضافے سے نہ صرف سفر کے اخراجات بڑھیں گے بلکہ ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی ترسیل کی لاگت پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں