Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

ضمانت منظور:پی ٹی آئی کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

لاہور(اوصاف نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ و سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی 26 نومبر احتجاج کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران جج چودھری عامر ضیاء کی عدم دستیابی کے باعث کوئی کارروائی عمل میں نہ آ سکی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت 15 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی،یادرہے بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

مزید پڑھیں : پی آئی اے کی پروازیں بحال، پہلی فلائٹ مانچسٹر روانہ

یہ بھی پڑھیں