Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

ٹماٹر کے بعد پیاز کی ڈبل سنچری !

کراچی (اوصاف نیوز) پہلے چینی اور ٹماٹر نے ڈبل سنچری کراس کی اب پیاز 200 روپے کلو فروخت ہو کر عوام کے آنسو نکلوا رہی ہے۔

پاکستان میں مہنگائی کا بے قابو جن کھانے پینے میں استعمال ہونے والی روزمرہ کی اشیا کو عوام کی دسترس سے دور کرتا جا رہا ہے۔

کچھ عرصہ قبل چینی کی قیمت بڑھتے بڑھتے جب 200 روپے فی کلو کراس کر گئی تو عوام کی زندگی میں مٹھاس کے بجائے کڑواہٹ گھل گئی۔

اس کے بعد ٹماٹر کی باری آئی اور جب 50 روپے کلو فروخت ہونے والا ٹماٹر ڈبل سنچری کراس کرنے کے بعد 500 روپے سے بھی اوپر پہنچا تو عوام کے چہرے بھی ٹماٹر کی طرح لال ہو گئے۔

پیاز جس کے بغیر کسی بھی کھانے کا تصور ادھورا ہے، اب یہ عوامی سبزی بھی عوام سے دور ہو رہی ہے اور ایک بار پھر اس کی قیمت ڈبل سنچری کراس کر کے حقیقت میں شہریوں کی آنکھوں سے آنسو نکلوا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں پیاز کی فی کلو قیمت نے ڈبل سنچری مکمل کر لی ہے اور قیمت میں تیزی سے اضافہ جاری ہے جب کہ پشاور، لاہور، ملتان سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی اس کی قیمت میں غیر معمولی اضافے نے غریبوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام قبول کرنے والی امریکی گلوکارہ جینیفر کی دل کو چھو لینے والی آواز میں قرآن کریم کی تلاوت

یہ بھی پڑھیں