Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

اسلام آباد (اوصاف نیوز)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ 23 ہزار 862 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 115 روپے کا اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپے ہو گئی۔

واضح رہے دو دن قبل سونے کے فی تولہ نرخ میں 1600 روپے کی کمی ہونے سے قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے پر آ گئی تھی۔

مزید پڑھیں: برفانی تودہ گرنے سے 5 جرمن کوہ پیما ہلاک

یہ بھی پڑھیں