Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈردھماکا، 12 افراد زخمی

اسلام آباد(اوصاف نیوز) سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلینڈر کے باعث دھماکے میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔

سلینڈر دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے اور ٹیم نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

دھماکے کے باعث کینیٹین میں فرنیچر کو بھی نقصان پہنچا جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکا اے سی گیس پلانٹ میں مرمت کے دوران ہوا ، دھماکے کے دوران 12 افراد زخمی ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا اس قدر زوردار تھا کہ عدالتوں میں موجود وکلا بھی اپنے کمروں سے باہر آگئے۔

مزید پڑھیں: سلمان خان کی شرٹ کے بغیر تصویر وائرل

یہ بھی پڑھیں