اسلام آباد(اوصاف نیوز)بلوچستان حکومت نے پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کسی بھی جماعت کو جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی
سرکاری ذرائع کے مطابق اجازت سیکیورٹی تھریٹ کے پیش نظر نہیں دی گئی۔ شہر میں دفعہ 144 نافذ، پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔
پی ٹی آئی نے 7 نومبر کو جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔ تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث کسی بھی جماعت کو جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔سیکیورٹی کی سنگین صورتحال کے باعث الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کیلئے اقدامات سخت کردیے۔
مزید پڑھیں: بھارت کو عالمی سطح پر بڑا دھچکا !
