Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

چار اکتوبر احتجاج کیس :بڑی شخصیات کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (اوصاف نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے چار اکتوبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

اسلام آبادکی انسداد دہشتگردی عدالت میں چاراکتوبر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی،انسداددہشت گردی عدالت کےجج طاہرعباس سپرا نے وارنٹ جاری کئے،دوران سماعت عدالت نےعدم پیشی پر علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے،عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی،خیال رہے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔
مزید پڑھیں:
امریکا جانا چاہتے ہیں ؟ان ہدایات پر عمل کریں !

یہ بھی پڑھیں