خیبر (اوصاف نیوز) خیبر کے علاقے باڑہ میں ایک جان لیوا واقعے میں دستی بم پھٹنے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ ایک مقامی شخص کے حجرے میں پیش آیا۔پولیس کے حکام نے بتایا کہ دھماکے کے فوراً بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور موقع کا جائزہ لے رہی ہیں۔
پولیس نے کہا کہ واقعے کی تفصیلات معلوم کرنے کے لیے جائے حادثہ سے شواہد جمع کیے جا رہے ہیں اور شواہد کی بنیاد پر تحقیقات جاری ہیں۔مزید بتایا گیا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے نام اور شناخت کی تصدیق کی جا رہی ہے
، جبکہ علاقے میں حالات کنٹرول میں رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے اضافی اقدامات کیے گئے ہیں۔پولیس اور مقامی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دھماکے کے مقام کے قریب نہ جائیں اور تحقیقات میں پولیس کا تعاون کریں۔
مزید پڑھیں:
بڑی خوشخبر ی :بجلی سستی کر دی گئی،نوٹیفکیشن جاری




