Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

سی ڈی اے میں کرپشن سکینڈل:درجنوں افسران عہدوں سے فارغ

اسلام آباد (اوصاف نیوز) کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) میں 85 افسران کو عہدوں سے فارغ کر دیا گیا ہے، یہ فیصلہ ادارے میں شفافیت اور بہتر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدانتظامی اور مالی کرپشن کے الزامات پر کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) میں 85 افسران کو عہدوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا 12 ڈائریکٹرز اور ایک ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کو او ایس ڈی مقرر کیا گیا، جبکہ 16 ڈپٹی ڈائریکٹرز اور 11 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو بھی عارضی طور پر او ایس ڈی بنایا گیا۔

اسی طرح ڈپٹی کمشنر آفس سی ڈی اے کے 30 افسران اور اہلکاروں کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

بڑے پیمانے پر تبادلے سے واٹر سپلائی، قانون، منصوبہ بندی، نفاذ، ماحولیات، تعمیرات اور مکینیکل ڈویژنز کے اہم محکموں کے افسران متاثر ہوئے۔

یہ تمام اقدامات چیئرمین سی ڈی اے کی منظوری کے بعد کیے گئے اور متعلقہ افسران کے خلاف رپورٹس وفاقی وزیر داخلہ کو بھی بھیج دی گئی تھیں۔

سی ڈی اے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ادارے میں شفافیت اور بہتر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
انوشکا شرما کی فلم انڈسٹری میں زبردست انٹری

یہ بھی پڑھیں