لاہور (اوصاف نیوز) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات آپ کے گھر پہنچانے والی بائیکر سروس کی مکمل تفصیلات جاری کر دیں۔
نادرا کے مطابق یہ سروس فی الحال اسلام آباد، راولپنڈی، ٹیکسلا، واہ کینٹ، لاہور، کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص میں دستیاب ہے۔
عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے یہ بائیکر سروس ہفتے کے ساتوں دنوں صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کام کرے گی۔
اس سروس کے تحت شہری اپنے شناختی کارڈ اور نادرا سے متعلقہ دیگر دستاویزات گھروں پر حاصل کر سکیں گے۔
ہوم ڈیلیوری فیس 1000 روپے رکھی گئی ہے جس میں 850 روپے سروس چارجز اور 150 روپے ڈیلیوری چارجز شامل ہیں۔
تاہم نادرا نے واضح کیا ہے کہ فیس میں فرق متعلقہ دستاویز کی نوعیت کے مطابق مختلف ہو سکتا ہے۔
بائیکر سروس سے فائدہ اٹھانے کے لیے شہری درج ذیل نمبروں پر رابطہ کر کے رائیڈر بک کروا سکتے ہیں۔
لینڈ لائن: 051-111-786-100
موبائل: 1777
یہ سروس نادرا مراکز پر لمبی قطاروں کو کم کرنے اور نئے CNIC کی تجدید یا درخواست دینے کے عمل کو زیادہ آسان بنانے میں مدد دے گی، خاص طور پر بزرگ شہریوں اور مصروف افراد کے لیے۔
مزید پڑھیں:عبدالرزاق کپتان،شاہدآفریدی کی بھی واپسی ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی


