راولپنڈی( اوصاف نیوز) اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین سے کوئی رہنما یا خاندان کا فرد ملاقات نہ کر سکا۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اور نعیم حیدر پنجوٹھہ سمیت تمام رہنما بانی چیئرمین سے ملے بغیر روانہ ہوگئے۔
بانی چیئرمین کی تین بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی اڈیالہ جیل سے نکل گئیں۔
دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر زیر حراست تمام کارکنوں کو رہا کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:رونالڈو نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا! 2026 ورلڈکپ آخری ہوگا
