Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

صوابی میں فائرنگ: میاں، بیوی اور بیٹا جاں بحق، بیٹی زخمی

صوابی (اوصاف نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہو گئی۔ واقعہ صوابی کے علاقے مانیری بالا میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں میاں، بیوی اور ان کا بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ بیٹی گولی لگنے سے زخمی ہوئی۔فائرنگ کرنے والے ملزمان واردات کے بعد بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی بچی کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ابتدائی طور پر فائرنگ کی وجہ سامنے نہیں آ سکی تاہم پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مانیری بالا میں اس نوعیت کے واقعات نے علاقے کے امن و امان پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:آئینی ترامیم کی وضاحت اب تک سامنے کیوں نہیں آئی؟فیصل چودھری کا انکشاف

یہ بھی پڑھیں