Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

بڑی سیاسی شخصیت کی گاڑی کےقریب بم دھماکہ

مٹہ (اسٹاف رپورٹر) سوات کے علاقے مٹہ میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ممتاز علی خان کی گاڑی کے قریب ایک شدید بم دھماکا ہوا، تاہم وہ خود اس حملے میں بال بال بچ گئے۔

ڈی پی او سوات کے مطابق پی کے 9 کے علاقے میں ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے اس دھماکے کو عمل میں لایا گیا، جس کے نتیجے میں رہنما کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ ممتاز علی خان اس وقت ایک جنازے میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہے تھے کہ گھر سے تقریباً 300 فٹ کے فاصلے پر نصب شدہ بارودی مواد پھٹ گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق، بم کھنڈر نما عمارت کی دیوار میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کا محاصرہ کر لیا اور جائے وقوعہ پر چھان بین شروع کر دی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر اہلکار شواہد جمع کر رہے ہیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خیبر پختونخوا میں قیام امن کے لیے صوبائی حکومت کے زیر اہتمام امن جرگہ بھی منعقد ہو رہا تھا، جو بڑھتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اہمیت کا حامل ہے۔سوات پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں یا افراد کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں تاکہ ایسے حملوں کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
مزید پڑھیں:
بڑی خوشخبری ،،،،رمضان المبارک کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیں