اسلام آباد(اوصاف نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں موسم خشک اور سرد رہے گا، مری، گلیات میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ اور دھند کا امکان ہے۔
سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جب کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہا تاہم پنجاب کے چند میدانی اضلاع میں ہلکی دھند اور سموگ چھائی رہی۔
مزید پڑھیں:بہار الیکشن: مودی ہاتھ ملتے رہ گئے، این ڈی اے نے میدان مار لیا


