اسلام آباد (اوصا ف نیوز) کلعدم تحریک لبیک کے اثاثے اور جائیدادیں منجمد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ صوبہ بھر میں تحریک لبیک پاکستان کی جائیدادیں ،اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو مراسلہ ارسال کرکے 48 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے حکم پر محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے افسران کو احکامات جاری کیے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے تمام صوبوں میں موجود کالعدم ٹی ایل پی کی جائیدادیں منجمد کردی جائیں۔ صوبہ بھر میں موجود کالعدم ٹی ایل پی کے نام پر جائیدادیں ،اثاثے منجمد کرنے کی رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کی جائے گی۔
مراسلے کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کےکمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کی گئی۔ بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری کوآپریٹو اور سیکرٹری ایکسائزسمیت دیگر محکموں کو مراسلے جاری کردیے گئے۔
یاد رہے کہ تحریک لبیک کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:
PTA نے رجسٹریشن آسان کر دی ، عوام کے لیے بڑی خوشخبری



