کوئٹہ(اوصاف نیوز) بلوچستان اسمبلی نے اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران کم عمری کی شادی کی ممانعت کا بل منظور کرلیا۔ بل کی منظوری کے وقت اپوزیشن ارکان نے نہ صرف احتجاج کیا بلکہ اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کرتے ہوئے “بل نامنظور” کے نعرے بھی لگائے۔
اجلاس کے دوران اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ قائد حزبِ اختلاف یونس عزیز زہری نے بل کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اپوزیشن اس قانون کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گی۔ احتجاج کے علامتی اظہار کے طور پر اپوزیشن ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں۔
شدید ہنگامہ آرائی کے بعد بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 17 نومبر تک ملتوی کردیا گیا۔
مزید پڑھیں:ملک میں چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ





