Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

اسحاق ڈار کی امریکی ناظم الامور سے اہم ملاقات

اسلام آباد( اوصاف نیوز)‌نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج وزارت خارجہ میں امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر سے ملاقات کی، جس میں پاک امریکا دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق نائب وزیراعظم نے آئی ٹی اور معدنیات کے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور پاکستان میں امریکی کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے خاص طور پر ہری پور میں گوگل کروم اسمبلی لائن کے قیام کو اقتصادی تعاون کی ایک مثبت مثال قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق فریقین نے غزہ میں جاری امن کوششوں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مزید بتایا گیا کہ فریقین نے مشترکہ مقاصد کے لیے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں‌:سائنسدانوں نے ’شیطانی مکھی‘ دریافت کرلی

یہ بھی پڑھیں