لاہور (اوصاف نیوز) پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں کو حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں سکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سکول سربراہان طلباء اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
صوبے بھر کے سکولوں کا فوری سکیورٹی آڈٹ کرانے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی کوتاہیوں کی فوری نشاندہی اور بروقت ازالہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو بھی روزانہ اسکولوں کا دورہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:سوزوکی نے نئی ایس یو وی’ فرانکس(Fronx)‘کی نمائش کر دی


