کراچی ( اوصاف نیوز)پاک سوزوکی نے باضابطہ طور پر پاکستان آٹو شو (PAPS) 2025 میں اپنی نئی کمپیکٹ SUV “Fronx” کی نمائش کی، یہ تقریب 14 سے 16 نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری ہے۔
نئی سوزوکی فرونکس کو 1.5 لیٹر انجن کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے جو 103 ہارس پاور اور 138 نیوٹن میٹر ٹارک فراہم کرتا ہے جبکہ اس میں 4 اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن بھی شامل ہے۔ گاڑی 37 لیٹر کے فیول ٹینک سے لیس ہے جبکہ جدید سہولیات میں 9 انچ کا ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم، اینڈرائیڈ آٹو اور ایپل کار پلے شامل ہیں۔
ڈرائیور کی مدد کے نظام میں کروز کنٹرول، ہل ہولڈ کنٹرول (HHC) اور 360 ڈگری کیمرہ شامل ہے۔ سیکورٹی کے لحاظ سے گاڑی میں چھ ائیر بیگز، پارکنگ سینسرز اور ABS ہیں۔
اندرونی حصے میں ڈیجیٹل کلائمیٹ کنٹرول، رئیر AC وینٹ، وائرلیس چارجنگ اور ملٹی فنکشن اسٹیئرنگ کنٹرولز ہیں، جو ڈرائیونگ کو زیادہ آرام دہ بناتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق یہ فیچرز انٹرنیشنل ٹرم کی بنیاد پر بیان کیے گئے ہیں، جبکہ پاکستانی ویرینٹ میں کچھ فیچرز مختلف ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:اسحاق ڈار کی امریکی ناظم الامور سے اہم ملاقات



