راولپنڈی (اوصاف نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے ایک روزہ کرکٹ میں اپنی 20ویں سنچری بنا کر سعید انور کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
بابر اعظم نے ایک روزہ کرکٹ میں 2 سال 2 ماہ یعنی 807 دن سے زائد عرصے کے بعد سنچری بنائی ہے۔
31 سالہ بابر اعظم نے 10 سال میں 138 میچوں کی 135 اننگز کھیلی ہیں اور 20 سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔
دوسری جانب سعید انور نے اپنے 14 سالہ ون ڈے کیریئر کے دوران 247 میچوں کی 244 اننگز کھیلی ہیں اور 20 سنچریاں اور 43 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔
بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں 5 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ سعید انور 15 مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:حکومت کی تعلیمی اداروں کو سخت وارننگ جاری !

