Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا آسان:طریقہ کار کیا ہے جانیے؟

اسلام آباد (اوصاف نیوز) ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل اب آسان ہوگئی ہے۔ شہری اب شہر کے مختلف ناکوں پر ہی لرنر پرمٹ حاصل کر سکیں گے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت شہری خصوصی فیسلیٹیشن وینز کے ذریعے زیرو پوائنٹ، فیض آباد، جی-14 اور دفترِ خارجہ کے ناکوں پر لرنر پرمٹ حاصل کر سکیں گے۔

انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس کی ہدایت پر یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) حمزہ ہمایوں نے بتایا کہ ناکوں پر موجود پولیس اہلکار لائسنس نہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، تاہم شہریوں کو موقع پر ہی لرنر پرمٹ حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔سی ٹی او نے مزید کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس عوام کو سہولت فراہم کرنے اور شفاف خدمات یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

مہم کا مقصد شہریوں میں ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے رجحان کو فروغ دینا اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔اس سے قبل اسلام آباد ٹریفک پولیس نے فیض آباد ٹریفک آفس اور ہیڈکوارٹرز میں 15 نئی سروس ڈیسک بھی قائم کی تھیں، تاکہ شہریوں کو تیز تر اور مؤثر لائسنسنگ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

نئی ڈیسک شام 6 بجے کے بعد بھی فعال رہیں گی، تاکہ شہری آسانی سے اپنی ضروری خدمات حاصل کر سکیں۔سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک پولیس جدید سہولیات کے قیام اور عوامی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری کے ہوشربا انکشافات

یہ بھی پڑھیں