Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

بابر اعظم، محمد رضوان کے ریکارڈ پر کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منایا

راولپنڈی (اوصاف نیوز) پاکستانی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز بابر اعظم کی ون ڈے کی سب سے زیادہ سنچریوں پر کھلاڑیوں اور عملے نے جشن منایا۔

بابر اعظم کے ساتھ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے بھی اپنے 100ویں میچ کا جشن منایا۔

دونوں کھلاڑیوں کے اعزاز میں کیک کاٹا گیا۔ کھلاڑیوں اور عملے نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی کامیابیوں کو سراہا جبکہ ڈریسنگ روم میں قہقہے گونج اٹھے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم تقریباً 2 سال بعد سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے جب کہ 20 سنچریاں اسکور کرکے انہیں سابق بلے باز سعید انور کے برابر کردیا۔

پاکستان نے سری لنکا کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔
مزید پڑھیں‌:بھارتی بیٹرز میں سپنرز کو کھیلنے کی کوالٹی نہیں: ایشوین ،سابق باؤلر اپنی ہی ٹیم پر برس پڑے

یہ بھی پڑھیں