اسلام آباد( اوصاف نیوز)وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم 2026 کے تحت واجبات جمع کرانے کے عمل میں اہم اعلان کر دیا۔
وزارت کے ترجمان کے مطابق حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ میں تین دن کی توسیع کر دی گئی ہے جس کے بعد درخواست گزار 19 نومبر تک واجبات جمع کرا سکیں گے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ مقررہ تاریخ تک دوسری قسط جمع نہ کرانے کی صورت میں متعلقہ درخواست خود بخود منسوخ ہو جائے گی اور ایسے امیدواروں کو سرکاری حج سکیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
سعودی حکومت نے عازمین حج کی سہولت کے لیے فین ٹرپ مہم شروع کر دی ہے۔
وزارت کے مطابق، اس توسیع کا مقصد درخواست دہندگان کو سہولت فراہم کرنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ مالی ادائیگی میں تاخیر کی وجہ سے کوئی مستحق شخص اسکیم سے خارج نہ ہو۔
وزارت نے تمام درخواست دہندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی دوسری قسط جلد از جلد بینکوں میں قائم طریقہ کار کے مطابق جمع کرائیں تاکہ ان کے حج انتظامات کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں:شادی ہالز پر نئے ٹیکس عائد


