Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

وزیر کان کنی کے طیارے کو آگ لگ گئی، سامان جل کر خاکستر

کانگو (اوصاف نیوز)افریقی ملک جمہوریۂ کانگو کے کان کنی کے وزیر لوئس واتوم کابامبا اور ان کے ہمراہ موجود وفد ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے۔ ان کا طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعہ پیر کی صبح جنوبی کانگو کے صوبہ لوالابا کے شہر کولوِزی کے ہوائی اڈے پر پیش آیا۔

وزیر کے کمیونیکیشن ایڈوائزر، آئزک نیمبو کے مطابق طیارہ دارالحکومت کنشاسا سے اڑان بھر کر کولوِزی پہنچا تھا کہ لینڈنگ کے وقت رن وے سے ہٹ گیا۔ چند ہی لمحوں بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔

افسر نے بتایا کہ طیارے میں سوار تقریباً 20 مسافروں کو آگ لگنے سے پہلے ہی بحفاظت باہر نکال لیا گیا، البتہ سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
مزید پڑھیں:پاکستانی کرکٹر کو قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیں