Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

پاکستانی کرکٹر کو قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ کر دیا گیا

اسلام آباد (اوصاف نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی کرکٹر بابر اعظم کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا۔

آئی سی سی کے مطابق بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم پر لیول ون کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ بابر اعظم کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔

بابر اعظم نے 21ویں اوور میں آؤٹ ہونے کے بعد بیٹ اسٹمپس کو مارا تھا، بابر اعظم نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کو تسلیم کیا ہے۔
مزید پڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

یہ بھی پڑھیں