کراچی (اوصاف نیوز): سونے کی فی تولہ قیمت ایک دن برقرار رہنے کے بعد آج اس میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
سونے کی قیمت میں عالمی اور مقامی مارکیٹ میں کمی دیکھی گئی۔ پاکستان میں فی تولہ سونا 7000 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 23 ہزار 662 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح، 10 گرام سونا 6002 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 221 روپے کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس گولڈ 70 ڈالر کی کمی کے ساتھ 4013 ڈالر کا ہوگیا۔
سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
مزید پڑھیں:آزاد کشمیر کے 16وزیراعظم نےعہدے کا حلف اٹھا لیا


