Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

ٹک ٹاکر ثنا ءیوسف قتل کیس: استغاثہ کے 3گواہوں کے بیانات قلمبند

اسلام آباد (اوصاف نیوز) ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں مزید 2 گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے گئے۔

کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد محمد افضل مجوکا کی عدالت میں ہوئی۔

اس موقع پر استغاثہ کے مزید 3 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ وکیل صفائی آج گواہوں پر جرح نہ کر سکے۔ کیس میں مجموعی طور پر 11 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے ہیں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ ٹک ٹوکر ثنا یوسف کو رواں سال 2 جون کو اسلام آباد کے علاقے جی 13-1 میں ان کے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں‌:چینی قوم مصنوعی ذہانت پر امریکیوں کی نسبت زیادہ اعتماد کرتی ہے، سروے

یہ بھی پڑھیں