Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

ہائی کورٹ کا گرمیوں کی تعطیلات اور نئے اوقات کار کا شیڈول جاری

ہائی کورٹ کا گرمیوں کی تعطیلات اور نئے اوقات کار کا شیڈول جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارلحکومت میں‌اسلام آباد ہائی کورٹ نے گرمیوں کی سالانہ تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ عدالت کے مطابق تعطیلات یکم جولائی سے شروع ہوں گی۔ اس کے ساتھ عدالت اور دفاتر کے نئے اوقاتِ کار کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس کی منظوری کے بعد ججوں کی ڈیوٹی کا نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے تاکہ تعطیلات کے دوران ضروری مقدمات کی سماعت جاری رکھی جا سکے۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر گرمیوں کی تعطیلات کے دوران چھٹی نہیں کریں گے اور پورے عرصے میں اپنی عدالتی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔

جولائی میں جسٹس اعجاز اسحاق خان اور جسٹس اعظم خان مقدمات کی سماعت کریں گے۔ اگست میں جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف ڈیوٹی انجام دیں گے۔ اس کے علاوہ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس بھی اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق خدمات انجام دیں گے۔

عدالت نے بتایا ہے کہ تعطیلات کے دوران صرف فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت ہوگی۔ ان میں ضمانت کی درخواستیں، بازیابی کی درخواستیں اور دیگر ہنگامی مقدمات شامل ہیں۔

عدالت کا ڈائری برانچ بھی تعطیلات کے دوران کھلا رہے گا تاکہ نئے مقدمات درج کرائے جا سکیں اور وکلا اور شہریوں کو کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔

گرمیوں کی تعطیلات کے دوران پیر سے جمعرات تک عدالت اور دفاتر کا وقت صبح 9:30 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک ہوگا، جبکہ جمعہ کے روز اوقاتِ کار صبح 9:30 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک رہیں گے۔

اس نئے شیڈول کا مقصد یہ ہے کہ تعطیلات کے باوجود ضروری مقدمات کی سماعت جاری رہے اور عوام کو عدالتی سہولتیں ملتی رہیں۔
مزید پڑھیں‌:سونے کی قیمت عالمی دباؤ کا شکار، ایک دہائی کی بدترین سہ ماہی کا خدشہ

یہ بھی پڑھیں