Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

سیکیورٹی کا نیا دور! پاکستانی ماہرین نےمحفوظ فون تیار کر لیا

اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاکستانی ماہرین کا بڑا کارنامہ، میڈ ان پاکستان محفوظ موبائل فون تیار، سرکاری افسران اور سرکاری اہلکاروں کے لیے محفوظ موبائل فون سیٹ تیار۔

موبائل فون کے سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر دونوں پاکستان میں بنائے گئے ہیں، نئے آپریٹنگ سسٹم کے تحت تیار ہونے والا یہ موبائل فون انٹرنیٹ سے منسلک نہیں ہوگا، کسی بھی پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر کی سم کو محفوظ موبائل فون میں استعمال کیا جا سکے گا، این ٹی سی کے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت تیار ہونے والے موبائل فون میں کوئی بیک اپ نہیں ہوگا۔

محفوظ موبائل فون کی تمام ایپلی کیشنز بھی خصوصی طور پر بنائی گئی ہیں، اس موبائل فون سے ہونے والی بات چیت کی نگرانی یا انٹرسیپٹنگ ممکن نہیں ہوگی، محفوظ موبائل فون سے کالز صرف دوسرے محفوظ موبائل فون پر کی جائیں گی۔

ایم ڈی این ٹی سی علی فرحان نے اعلیٰ حکام کو محفوظ فونز سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ علی فرحان نے بتایا کہ ابتدائی طور پر پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 10 محفوظ موبائل فون تیار کیے گئے۔ مزید محفوظ موبائل فون تیار کرنے کے لیے فنڈنگ ​​کی ضرورت ہوگی۔ واٹس ایپ مواصلات محفوظ نہیں ہیں۔

واٹس ایپ فراہم کرنے والے اسے سن سکتے ہیں۔ وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ حکومتی شخصیات اور اہلکاروں کے درمیان رابطے کی کہیں بھی نگرانی نہ کی جائے۔ حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران واٹس ایپ مواصلات کو غیر محفوظ پایا گیا تھا۔ واٹس ایپ پر گفتگو دوسروں تک پہنچ رہی تھی۔ اس سے سبق سیکھا گیا۔
مزید پڑھیں‌:سپریم کورٹ سے مستعفی ججز آگے آکر ہماری تحریک کو لیڈ کریں، پوری قوم ان کیساتھ ہوگی: اسد قیصر

یہ بھی پڑھیں