Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

کراچی میٹرک بورڈ نے دسویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج جاری کر دیے

کراچی: کراچی میٹرک بورڈ نتائج 2026 کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے دسویں جماعت سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال مجموعی کامیابی کا تناسب 80.87 فیصد رہا۔

نتائج کے اعلان کی تقریب ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی، جہاں چیئرمین بورڈ پروفیسر مشرف علی راجپوت نے نتائج کا باضابطہ اعلان کیا۔ اس موقع پر ناظم امتحانات احمد خان چھٹو بھی موجود تھے۔

کراچی میٹرک بورڈ نتائج 2026 کے مطابق امتحانات کے لیے ایک لاکھ 76 ہزار 152 طلبہ رجسٹرڈ ہوئے، جبکہ ایک لاکھ 75 ہزار 200 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ ان میں سے ایک لاکھ 41 ہزار 688 طلبہ کامیاب قرار پائے، جبکہ 29 ہزار 655 امیدوار مطلوبہ کامیابی حاصل نہ کر سکے۔

نتائج کے مطابق محمد اذلان ولد معراج احمد نے 1040 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ رجا کامران بنت کامران نے 1034 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ عائشہ عدنان بنت عدنان سلیم نے 1033 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

بورڈ انتظامیہ نے بتایا کہ طلبہ اپنے نتائج ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل ویب سائٹ سے بھی دیکھ سکتے ہیں، جہاں تمام نتائج اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں۔

تعلیمی ماہرین نے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی تعلیمی کارکردگی برقرار رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں