Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد: شہباز شریف مسعود پزشکیان رابطہ کے دوران وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے خطے کی موجودہ صورتحال، امن و استحکام اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران سمیت تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو گزشتہ چند ماہ کے دوران امن کے لیے ہونے والی پیش رفت کو متاثر کر سکتے ہوں۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (MoU) کے تحت کیے گئے باہمی وعدوں اور ذمہ داریوں پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں باہمی احترام، اعتماد اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔

شہباز شریف مسعود پزشکیان رابطہ میں وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور سفارتی تعاون کے فروغ کے لیے اپنا مثبت اور تعمیری کردار آئندہ بھی جاری رکھے گا۔

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستان کی دیگر اعلیٰ قیادت کا مرحوم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی حمایت اور سفارتی کوششوں کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے گزشتہ ماہ صدر پزشکیان کے دورۂ اسلام آباد کے دوران طے پانے والے فیصلوں پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ان فیصلوں پر تیز رفتار عمل درآمد جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ گفتگو کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے اور علاقائی امن و استحکام سمیت مشترکہ دلچسپی کے تمام امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا

یہ بھی پڑھیں