Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج رات اضافے کا امکان

اسلام آباد: پیٹرول ڈیزل قیمتوں میں اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، کیونکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت آج رات پٹرولیم مصنوعات کے نئے نرخوں کا اعلان کر سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق اگر منظوری دی گئی تو نئے نرخ آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گے، جبکہ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن رات گئے جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول ڈیزل قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ تیزی کے باعث زیر غور ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوا، جس کے اثرات پاکستان سمیت دیگر درآمدی ممالک پر بھی پڑ رہے ہیں۔

حکومت کی جانب سے ابھی تک نئی قیمتوں کا سرکاری اعلان نہیں کیا گیا۔ وزارت خزانہ کی منظوری اور وزیراعظم کی حتمی اجازت کے بعد ہی پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق اگر قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تو اس کے اثرات ٹرانسپورٹ، اشیائے ضروریہ اور دیگر شعبوں پر بھی پڑ سکتے ہیں، کیونکہ ایندھن کی قیمتوں میں تبدیلی سے مہنگائی کی مجموعی شرح متاثر ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں