Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

موٹرویز اور ہائی ویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ، نئی شرحیں نافذ

اسلام آباد: موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ نئی شرحوں کا اطلاق آج سے فوری طور پر نافذ کر دیا گیا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی جانب سے جاری کردہ نئی فہرست کے مطابق مختلف اقسام کی گاڑیوں پر ٹول ٹیکس کی شرحوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئی شرحوں کے تحت کاروں کے ٹول ٹیکس میں 100 روپے، وین کے ٹول ٹیکس میں 200 روپے جبکہ بسوں کے ٹول ٹیکس میں 300 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق ملک بھر کی متعلقہ موٹرویز اور ہائی ویز پر فوری طور پر شروع ہو گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافے کے بعد موٹروے ایم تھری (M-3) پر کار کا ٹول ٹیکس 1000 روپے مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ ایم فور (M-4) پر کار کا نیا ٹول ٹیکس 1350 روپے ہوگا۔

اسی طرح ایم فائیو (M-5) پر سفر کرنے والی کاروں کے لیے ٹول ٹیکس بڑھا کر 1500 روپے کر دیا گیا ہے، جس کے بعد مسافروں کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ ادائیگی کرنا ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ٹول ٹیکس میں اضافے کا مقصد شاہراہوں اور موٹرویز کی دیکھ بھال، آپریشنل اخراجات اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے مالی وسائل میں اضافہ کرنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی شرحوں کے باعث بین الصوبائی سفر، ٹرانسپورٹ اور مال برداری کے اخراجات میں بھی اضافہ متوقع ہے، جس کے اثرات کرایوں اور بعض اشیائے ضروریہ کی ترسیل پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں