Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

سونا سستا ہوگیا، فی تولہ نئی قیمت جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سونے کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ، ایک دن مہنگا ہونے کے بعد سونا آج پھر سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں آج سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں آنے والی کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے، جس سے خریداروں کو کسی حد تک ریلیف ملا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 400 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 436 روپے مقرر ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 200 روپے کم ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 70 ہزار 744 روپے ہوگئی۔

صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی نرخ نیچے آئے ہیں۔

صرافہ مارکیٹ کے تاجروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں بدلتی ہوئی سرمایہ کاری کی حکمت عملی ہے۔

مزید پڑھیں۔حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

یہ بھی پڑھیں