Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

وزیراعلیٰ کاافغانستان بارے بڑا بیان

(اوصاف نیوز)وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان گیا تو کہوں گا ہم پختون، مسلمان اور پڑوسی ہیں، حملے بند کرو، ہم پاکستان سے عشق کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ڈیفنس کاریسپونڈنٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر افغان مجھے انکار کریں تو میرے پاس بھی جواز ہوگا، پاکستان سے عشق کرتے ہیں، پاکستان ہم سے اور ہم پاکستان سے ہیں، ہم بعض پالیسیوں پر اعتراض کرتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں بعض پالیسیوں کو تبدیل ہونا چاہیے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمارا ملک پاکستان ہے، ہماری وفاداری پاکستان سے ہے، پارلیمنٹ اور وفاقی حکومت سمیت سب ملک کی خاطر پالیسی بنائیں،ہر مسئلے کا حل مذاکرات میں ہی ہے، ہمارے لیڈر ہمیشہ مذاکرات کی بات کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وانا آپریشن میں آئی جی کو مکمل اعانت فراہم کرنے کی ہدایت کی، وانا کیڈٹ کالج میں ہمارے ہی بچے تھے، وانا کیڈٹ کالج اور اسلام آباد حملے کی مذمت کی، صوبے کو اعتماد میں لےکر مسئلہ حل ہو سکتا ہے تو کوئی قباحت نہیں، میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ فوج، قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور سویلین شہدا میں کبھی تفریق نہیں کی، کرم میں شہید ہونے والے جوانوں کے جنازے میں شرکت کی، وقت آیا تو ہم صرف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ سمجھتا ہوں دہشتگردی کے تناظر میں صوبے کا افسر ہونا چاہیے، چاہتا ہوں کہ موجودہ آئی جی کےپی کام جاری رکھیں، وفاق کو دعوت ہے کےپی میں آڈٹ کرے لیکن ہمارے واجبات بھی دے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ میرا بھائی بھی کرپشن میں ملوث ہو تو اسے سزا ملنی چاہیے، ہم بند کمروں کی پالیسیوں کے خلاف ہیں، علاقے کے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کچھ کررہی ہے تو ہی کےپی کے عوام نے تیسری بار موقع دیا، موجودہ چیف سیکریٹری اور آئی جی بہترین کام کررہے ہیں، دہشت گردی نےخیبرپختونخوا کےہر شعبے کو متاثر کیا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی پولیس مکمل طور پر اہل ہے، کےپی پولیس دہشتگردوں سے مکمل طور پر نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ضم شدہ اضلاع سے بھرتی کےلئے معیار نرم کردیا گیا ہے۔

کےپی پولیس کیلئے جدید آلات کی خریداری کی منظوری دے چکا ہوں، اسپیشل برانچ کیلئے جدید آلات کی خریداری کی بھی منظوری دی گئی۔وفاق واجبات دے تو پولیس، صحت سمیت تمام شعبوں میں مزید بہتری لاسکتے ہیں، خیبر پختونخوا میں فرانزک لیب قائم کی جائےگی، فرانزک لیب پر جتنا بھی خرچہ آئےگا ہم کریں گے۔
مزید پڑھیں:پاکستانی اقدامات سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ تباہی کا شکار

یہ بھی پڑھیں