Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

گاڑی اور موٹرسائیکل مالکان کےلیے بڑا فیصلہ سامنے آگیا

کراچی (اوصاف نیوز) حکام نے جعلی، غیر قانونی اور ناقابل شناخت نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہر میں جعلی، غیر قانونی اور ناقابل شناخت نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور اب ایسی گاڑیوں کے مالکان کی نشاندہی کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ایسی گاڑیوں کے خلاف سخت اور بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس ترجمان نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ 5 دسمبر تک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس درست کر لیں۔

پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 5 دسمبر کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور گاڑیاں ضبط کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں‌:ضمنی انتخابات، ن لیگ کا کلین سویپ، قومی اسمبلی میں نمبر گیم تبدیل، پی پی پرانحصار ختم

یہ بھی پڑھیں