Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

سیرین ایئرلائن کا لائسنس بحال

اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیرین ایئر لائن کا لائسنس بحال کر دیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیاروں کی کمی کے باعث سیرن ایئرلائن کا لائسنس معطل کر دیا تھا۔

لائسنس بحال ہونے کے بعد امید ہے کہ سیرین ایئرلائن اگلے دو ماہ کے اندر اندر اندر اندر اپنی پروازیں اور تین ماہ کے اندر اندر بین الاقوامی پروازیں شروع کر دے گی۔

سیرین ایئرلائن کے چیف آپریٹنگ آفیسر عبدالباسط نے لائسنس کی بحالی پر حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اب ہم اپنے طیاروں کی مرمت کروا سکیں گے اور بیرون ملک کھڑے طیاروں کو واپس لا کر فضائی بیڑے میں شامل کیا جائے گا۔

ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں سمیت دیگر مسائل جلد حل کر لیں گے، ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی اگلے ماہ سے شروع ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں‌:وائس فار جسٹس ان کشمیر کے زیر اہتمام بین الاقوامی’ امن و انصاف‘ کانفرنس کا انعقاد

یہ بھی پڑھیں