راولپنڈی (اوصاف نیوز)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات کا روزہے اوروزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کا بھی اڈیالہ جیل آنے کا امکان ہے۔
سہیل آفریدی کا نام بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے آنے والوں کی سرفہرست میں شامل ہے۔گزشتہ روز چھ ناموں کی فہرست سلمان اکرم راجہ کی جانب سے جیل حکام کو بھجوائی گئی تھی۔
اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں اورچار مقامات پر پولیس پکٹس قائم کی گئی ہیں،داہگل ناکے ،کورگھ پور ،فیکٹری ناکے اور گیٹ نمبر 5 پر پولیس پکٹس لگائی گئی ہیں۔مکمل چیکنگ کے بعدہی اڈیالہ جیل جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل سری لنکن کپتان کی تبدیلی کا امکان