Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہوں گی,وزیر مملکت نے خوشخبری سنادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر مملکت بیرسٹر عقیل نے کہا ہے کہ ایران کیساتھ تجارت کا فائدہ عوام کو ملے گا،تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق بیرسٹر عقیل کا کہناتھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی،امریکا ایران کے درمیان ثالثی کا سہرا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے سر جاتا ہے،ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستان آرہے ہیں۔

اداروں کے سربراہوں کو ٹارگٹ نہ کیا جائے،سیاسی باتیں سیاسی پلیٹ فارم پر کی جائیں۔ بیرسٹرعقیل نے کہا کہ ایران کیساتھ تجارت کا فائدہ عوام کو ملے گا،تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہوں گی،کہا جاتا ہے ایران پر سے پابندیاں ہٹنے سے گیس کی قلت ختم ہو جائے گی، حکومت اسکلڈلیبرفورس پرکام کررہی ہے،لوگوں کو بتانےکی ضرورت ہے کہ ہنرحاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہنر کے بغیر بیرون ممالک بھی لوگوں کو نہیں لے رہے،ہنر نہیں ہے تو سیکھیں حکومت مواقع فراہم کر رہی ہے،وزیراعظم کئی بار مذاکرات کی دعوت دے چکے،تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، کسی حد تک برف پگھلی ہے،آگے کتنی پیشرفت ہو گی یہ دیکھنا ہو گا۔

مزید پڑھیں۔پاکستان کی سفارتی کوششوں پر اظہارِ تشکر، ایرانی صدر آج اسلام آباد پہنچیں گے

یہ بھی پڑھیں