Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

ٹیکساس میں بم حملے کی دھمکی دینے والا افغان شہری گرفتار

(اوصاف نیوز)ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں بم دھماکے کی مبینہ منصوبہ بندی کے الزام میں ایک افغان نژاد شخص کو اس ہفتے حراست میں لے لیا گیا۔

محکمۂ ہوم لینڈ سیکیورٹی (DHS) کے مطابق گرفتار شخص نے ٹک ٹاک پر اپنی ایک ویڈیو میں اشارہ دیا تھا کہ وہ ایک بم تیار کر رہا ہے جس کا ہدف فورٹ ورتھ کا علاقہ ہو سکتا ہے، عدالتی دستاویزات کے مطابق ملزم محمد داؤد الکوزئی کے خلاف ریاستی سطح پر دہشت گردانہ دھمکی دینے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈی ایچ ایس کا کہنا ہے کہ الکوزئی 2021 میں امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے بعد بائیڈن انتظامیہ کے تحت شروع کیے گئے ’آپریشن ایلیز ویلکم‘ کے ذریعے امریکا آیا تھا، جس کا مقصد افغان شہریوں کی دوبارہ آبادکاری تھا۔

اسی پروگرام کے تحت امریکا پہنچنے والا ایک اور افغان شہری، رحمن اللہ لکنوال، اس ہفتے واشنگٹن ڈی سی میں دو نیشنل گارڈ اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے میں مبینہ طور پر ملوث ہے۔

الکوزئی کو منگل کے روز ٹیکساس ڈیپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی اور ایف بی آئی کی جوائنٹ ٹیررازم ٹاسک فورس نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔

ریکارڈ کے مطابق 7 ستمبر 2022 کو بم دھماکے کی مبینہ منصوبہ بندی الکوزئی کو امریکا میں بطور مستقل قانونی رہائشی داخلہ دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں سونے کی قیمت

یہ بھی پڑھیں