Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

2026 میں دنیا کے 10 خوبصورت ترین شہر، نئی عالمی فہرست سامنے آگئی

دنیا کے خوبصورت ترین شہر کون سے ہیں؟ اس سوال کا جواب جاننے کے لیے عالمی ادارے ٹائم آؤٹ (Time Out) نے دنیا بھر کے تقریباً 24 ہزار شہریوں سے رائے لی، جس کے بعد 2026 کے لیے دنیا کے 10 خوبصورت ترین شہروں کی نئی فہرست جاری کی گئی ہے۔ اس سروے میں شہریوں سے پوچھا گیا کہ آیا وہ اپنے شہر کو خوبصورت سمجھتے ہیں یا نہیں، اور اسی بنیاد پر درجہ بندی تیار کی گئی۔

فہرست میں جنوبی افریقہ کا شہر کیپ ٹاؤن پہلے نمبر پر رہا، جہاں 86 فیصد مقامی شہریوں نے اپنے شہر کو دنیا کا خوبصورت ترین شہر قرار دیا۔ ٹیبل ماؤنٹین، ساحل سمندر، قدرتی مناظر اور سرسبز ماحول اس شہر کی نمایاں خصوصیات ہیں۔

دوسرے نمبر پر اسکاٹ لینڈ کا تاریخی شہر ایڈنبرا ہے، جو اپنی قدیم گلیوں، گوتھک طرز تعمیر اور تاریخی عمارتوں کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے۔ تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کا سڈنی ہے، جہاں اوپیرا ہاؤس، خوبصورت ساحل اور جدید شہری منظرنامہ سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

امریکا کا شکاگو چوتھے نمبر پر موجود ہے، جس کی بلند و بالا عمارتیں، جھیل مشی گن اور وسیع پارکس اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔ پانچویں نمبر پر پرتگال کا لزبن شامل ہے، جو اپنی رنگین عمارتوں، تاریخی ٹراموں اور خوبصورت ڈھلوان سڑکوں کے لیے جانا جاتا ہے۔

فہرست میں فرانس کا پیرس چھٹے، سویڈن کا اسٹاک ہوم ساتویں، پرتگال کا پورٹو آٹھویں، کولمبیا کا میڈیین نویں جبکہ لٹویا کا ریگا دسویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔

2026 کے دنیا کے 10 خوبصورت ترین شہر
کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ
ایڈنبرا، اسکاٹ لینڈ
سڈنی، آسٹریلیا
شکاگو، امریکا
لزبن، پرتگال
پیرس، فرانس
اسٹاک ہوم، سویڈن
پورٹو، پرتگال
میڈیین، کولمبیا
ریگا، لٹویا

ماہرین کے مطابق کسی بھی شہر کی خوبصورتی صرف قدرتی مناظر تک محدود نہیں ہوتی بلکہ تاریخی ورثہ، صاف ماحول، ثقافت، شہری منصوبہ بندی، عوامی مقامات اور رہائشیوں کا مجموعی تاثر بھی اس درجہ بندی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کے خوبصورت ترین شہر ہر سال مختلف عالمی سرویز میں خصوصی توجہ حاصل کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں