Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

کیلیفورنیا میں بچے کی سالگرہ تقریب میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 14 زخمی

سٹاکٹن: (اوصاف نیوز) کیلیفورنیا کے شہر سٹاکٹن میں ایک بچے کی سالگرہ کی تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب آئس کریم کی دکان میں ایک بچے کی سالگرہ منائی جا رہی تھی۔

سان جواکن کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے مطابق نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تقریب میں شریک متعدد افراد گولیوں کا نشانہ بنے، 14 افراد کو گولیاں لگی ہیں جبکہ 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا اور تفتیشی ٹیمیں شواہد اکٹھے کر رہی ہیں، ابھی تک کسی مشتبہ شخص کے بارے میں معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور تحقیقات کو ترجیحی بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں:مشہور اداکارہ خطرناک بیماری میں مبتلا

یہ بھی پڑھیں