Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

سعودی شہزادہ عبداللہ بن فہد بن عبداللہ انتقال کر گئے

ریاض (اوصاف نیوز) سعودی شہزادہ عبداللہ بن فہد بن عبداللہ بن عبدالعزیز بن موسیٰ بن جلاوی آل سعود انتقال کر گئے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہی عدالت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ عبداللہ بن فہد بن عبداللہ بن عبدالعزیز بن موسیٰ بن جلاوی آل سعود بیرون ملک انتقال کر گئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی شہزادے کی نماز جنازہ آج بروز منگل ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ گرینڈ مسجد میں ظہر کی نماز کے بعد ادا کی گئی۔ ان کی نماز جنازہ ریاض ریجن کے گورنر نے پڑھائی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہی عدالت نے مرحوم کے لیے رحمت، مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔
مزید پڑھیں‌:سابق مڈل آرڈر بلے باز رابن اسمتھ چل بسے

یہ بھی پڑھیں